Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا
شائع 01 دسمبر 2023 04:30pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی بریت کا مختصرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہ کہ مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے بریت کے فیصلے میں اس عدالت نے آبزرویشن دی تھی، عدالت نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اوربری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت نے آبزرویشن میں کہا تھا کہ نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں ہیں، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کے فیصلے کو کہیں بھی چیلنج نہیں کیا گیا، بریت کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2 رکنی بینچ نے 2 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 7 دسمبرکو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپیل پر سماعت کریں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

justice miangul hassan aurangzeb

Avenfield Apartments and Al Azizia references