Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مردان اور ٹانک میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
شائع 01 دسمبر 2023 09:16pm

مردان اور ٹانک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم جلسے، جلوس، اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، اعلامیے کا اطلاق یکم دسمبر سے 2 ماہ کے لیے نافذالعمل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب ٹانک میں بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے دفعہ 144 عائد کردی۔

اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشوں، اسلحہ نمائش اور غیرقانونی طور پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نفاذ

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے کہا کہ یکم دسمبر سے 7 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

خیبر پختونخوا

Section 144

Mardan

Tank

section 144 imposed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div