Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

نواز شریف کے لاڈلے ہونے کا تاثر انتخابات کو متنازع بنا رہا ہے، شاہد خاقان

عمران خان کو عدالتوں سے زبردستی نااہل کروایا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، سابق وزیراعظم
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 04:07pm
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے پسندیدہ اور نواز شریف کے لاڈلے ہونے کا تاثر انتخابات کو متنازع بنا رہا ہے۔

وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو خاموشی ترک کرکے عوام کو اپنی سوچ کے متعلق بتانا چاہئے وہ ملک و سیاست کو کس سمت پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ اور نواز شریف کے لاڈلا ہونے کے تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازع بنا رہا ہے، فوج، عدلیہ اور سیاست دان الیکشن سے قبل راستے کا تعین کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل کے راستے کا تعین کیے بغیر الیکشن کے بعد بھی استحکام نہیں آئے گا، انتخابات میں تاخیر ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعید غنی نے نواز شریف کو نیا لاڈلہ قرار دے دیا

نواز شریف پر بے بنیاد کیسز بنے، عمران خان عدالتوں کے لاڈلے ہیں، نگراں وزیرداخلہ

عمران خان کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں سے زبردستی نااہل کروایا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

Election 2024