Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پیرس میں ملزم کا سیاحوں پر چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

حملہ آور انتہا پسند اور نفسیاتی مریض ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 09:28am

ایفل ٹاور کے قریب ایک شخص نے چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔

پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق حملہ آور نے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر چاقو سے حملہ کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ حملہ آور فرانسیسی شہری ہے، اور انتہا پسند اور نفسیاتی مریض ہے، جس نے سیاحوں کو نشانہ بنایا اور ایک جرمن شہری کو ہلاک کردیا۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمانین کے مطابق ملزم نے سیاحت کی غرض سے فرانس آنے والے ایک جوڑے کے قریب پہنچ کر ان پر حملہ کیا، فرانسیسی شہری کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس کو سیکیورٹی سروسز پہلے سے ہی جانتے تھے۔

وزیرداخلہ نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا تو اس نے بھاگتے ہوئے دو مزید افراد پر ایک ہتھوڑے سے حملہ کردیا، جس کے بعد ٹیزر کی مدد سے ملزم کو روکا گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو 2016 میں ایک حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ فرانسیسی سیکیورٹی سروس کی واچ لسٹ پر تھا، جب کہ ملزم کو نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔