Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی تھی
شائع 04 دسمبر 2023 11:47am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کردی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراضات کیخلاف اپیل پرجلدسماعت کی استدعا کرتے ہوئے درخواست دائر کی۔

عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی سپریم کورٹ سے سائفر ٹرائل غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قراردینے کی استدعا

عمران خان کا سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکر چکے ہیں، جس پر جلد سماعت کی جائے۔

imran khan

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

official secret act

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div