Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

ڈراموں میں ’بیوہ‘ کا کردار ادا کرنا پسند ہے، اسماء عباس

اداکارہ نے اہنے ہم عصر ہیروز کیلئے کیا کہا؟
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 02:10pm
تصویر: اسماء عباس/انسٹاگرام
تصویر: اسماء عباس/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے ڈراموں میں بڑی عمر کے کرداروں کو ادا کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا۔

حال ہی میں اسماء عباس نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کو پاکستانی ڈراموں میں زیادہ ترماں کا کردارادا کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

شو کے دوران اُن سے سوال کیا گیا کہ ’وہ صرف ماؤں کے کردار ہی کیوں کرتی ہیں، ہیروئن کے رول کیوں نہیں کرتیں؟‘۔

اس پراسماء عباس نے پُرمزاح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اس کی وجہ یہ ہے کہ میری عمر کے جو ہیرو ہیں، ان کا کوئی حال نہیں‘۔

سینیئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کوئی ہیرو گنجا ہے تو کوئی موٹاپے کا شکار ہے، اس لیے میں ”بیواؤں“ کے کردار میں بہت خوش ہوں‘۔

انہوں نے اپنے پسندیدہ کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈراموں میں مجھے بیوہ کا کردار بہت پسند ہے‘۔

عاصمہ عباس نے 2018 میں مقبول ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ’بھولے‘ کی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

اداکارہ اب تک کئی معروف ڈراموں میں اداکاری سے بھرپور داد سمیٹ چکی ہیں۔

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

سلیبریٹی

Pakistani drama

showbiz celebrities

Asma Abbas

comedy show

Roles

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div