Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، پہلی بار 100 انڈیکس 62 ہزار956 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 462 پواٸنٹس اضافہ
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 05:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 62 ہزار956 پواٸنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبارکے اختتام کے قریب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں517 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، اور انڈیکس 63 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

مزید پڑھیں: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی

اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 462 پواٸنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 62 ہزار956 پواٸنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بھی نیچے آئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.38 روپے ہوگئی۔

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div