Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پرویز الہٰی کو گھر نہ پہچانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

پولیس افسران کی جانب سے معافی مانگنے پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی
شائع 05 دسمبر 2023 08:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جبکہ پولیس افسران کی جانب سے معافی مانگنے پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشن اور انوسٹی گیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس سلطان تنویر احمد نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ لی اور دونوں افسران نے مستقبل میں احتیاط کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے لہٰذا عدالت کو مزید کرئمنل کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے جس کا استعمال جہاں ضروری ہو وہاں انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا سکتا ہے تاہم اس معاملے کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے، اسلام میں معاف کرنے کا ذکر بھی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس افسر کے مطابق عدالتی حکم کے بعد گھر کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الہٰی کو گرفتار کیا، جن کے پاس جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے گرفتاری کا حکم موجود تھا، گرفتاری کے بعد دونوں افسران نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو گرفتاری سے متعلق آگاہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ قیصرہ الہٰی نے پرویزالہٰی کو گھر میں بحفاظت نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزید پڑھیں

پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکم جاری

عمران خان کے نئے دعوے پر مریم نواز نے جواب دے دیا

money laundering

Chaudhry Pervaiz Elahi

Contempt of Court

Pervaiz Elahi

Monis Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div