Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 10:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، 26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

خیبر میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 5 شہید

شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف جھڑپوں میں 6 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 4 جوان شہید

ISPR

South Waziristan

security forces

security forces operation

sepoy ahmed ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div