Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فلسطین کا روایتی لوک رقص یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل

ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ایک خالصتاً قومی مشن ہے، فلسطینی وزیر ثقافت
شائع 06 دسمبر 2023 02:46pm
فلسطینی روایتی لباس پہنے ہوئے روایتی لوک رقص، دبکہ پیش کر رہے ہیں.  (اے پی فوٹو/عدیل ہانا)
فلسطینی روایتی لباس پہنے ہوئے روایتی لوک رقص، دبکہ پیش کر رہے ہیں. (اے پی فوٹو/عدیل ہانا)

فلسطینی روایتی لوک رقص ’دبکہ‘ کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت ثقافت کے مطابق غیر سرکاری ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے قائم بین الحکومتی کمیٹی اجلاس ہوا۔

اعلان کیا کہ حکام نے ”فلسطینی لوک دبکہ“ (رقص) کو یونیسکو کی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی فلسطین کی درخواست کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

فلسطینی وزیر ثقافت ڈاکٹرعاطف ابو سیف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطینی حکام کی جانب سے دو سال قبل سرکاری اور سول اداروں کے تعاون سے شروع کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 مغربی کنارے کے شہرنابلس میں فلسطینی دبکے رقص کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مغربی کنارے کے شہرنابلس میں فلسطینی دبکے رقص کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے ک فیصلہ ہماری قوم کے لیے ایک فتح کے طور پر آیا ہے، جو روزانہ اسرائیل کے ساتھ اپنی بقا کی جدو جہد دکررہی ہے، فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ میں ہمارے فلسطین کے ورثے کو پوری دنیا کے سامنے تباہ کیا جا رہا ہے۔

ابوسیف نے کہا کہ فلسطینی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ایک خالصتاً قومی مشن ہے کیونکہ یہ فلسطینی قوم اور اس کے ورثے، تشخص اور شناخت کو مٹانے کے خلاف موثر جواب ہے۔

Palestine

Gaza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div