Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک کی بذریعہ ’راست‘ فرد تا دکاندار ادائیگی کی سہولت فعال کرنے کی ہدایات

’راست‘ پی ٹو ایم سہولت سے دکاندار مختلف طریقوں سے ادا کردہ رقوم اپنے صارفین سے وصول کر سکیں گے
شائع 06 دسمبر 2023 03:42pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسٹیٹ بینک نے اپنے زیرِ نگرانی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فرد سے دکاندار، تاجر کو ادائیگی (پی ٹو ایم) بذریعہ ’راست‘ کی سہولت اپنے صارفین کو دے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان طریقوں میں یونیفائڈ کوئیک رسپانس (کیو آر) کوڈز، راست کے مختلف طریقے جیسے موبائل فون، بینک اکاؤنٹ اور ادائیگی کی درخواست شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرچنٹ اور کاروباری ادارے بذریعہ راست صارفین کی ادائیگیاں وصول کر سکیں گے، صارفین کی ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے ریگولیٹڈ اداروں کو ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

مرکزی بینک نے تمام زیرِ نگرانی اداروں بشمول بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) اور ادائیگی کی سہولت دینے والے (پی ایس پی) اداروں کو اپنی متعلقہ ایپس میں یہ استعداد مارچ 2024ء تک شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے دکان داروں کی خدمات حاصل کرنے والے موجودہ زیرِ نگرانی اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ دکان داروں اور ای کامرس پلیئرز کو ’راست‘ پی ٹو ایم سہولت کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے کے قابل بنانے کے لیے 31 مارچ 2024ء تک ’راست‘ کے ساتھ انضمام مکمل کریں۔

راست پی ٹو ایم سہولت فعال ہونے سے اسٹیٹ بینک کی ڈجیٹلائزیشن کی کوششوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے جس سے ملک بھر میں لاکھوں دکان دار اشیا اور خدمات پر ادائیگیاں اپنے کھاتوں میں بروقت حاصل کرسکیں گے۔

SBP

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

raast

online transactions

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div