Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بی بی سی کی خاتون میزبان کا فحش اشارہ براہ راست نشر ہوگیا

دیکھنے والوں نے اس واقعے پر آن لائن ردعمل کا اظہار کیا
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2023 10:06am
تصویر — بی بی سی
تصویر — بی بی سی

ٹامازشیفرنکرکے بعد بی بی سی کی ایک خاتون پریزینٹر نے بھی لائیو اسکرین پر فحش اشارہ کرڈالا۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی بی سی نیوز کی اینکر بلیٹن کے آغاز سے قبل اپنی درمیانی انگلی سے نامناسب اشارہ کررہی ہیں۔پروگرام کی میوزیکل الٹی گنتی ختم ہونے کے بعد مریم مشیری اسکرین پر آئیں تو انہیں اپنی بھنویں اٹھاتے ہوئے یہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بی بی سی نیٹ ورک کے چیف پریزینٹرز میں سے ایک مریم کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ وہ لائیو ہیں، وہ فوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے ورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کردیتی ہیں۔

انتہائی تیزی سے سنجیدہ رویہ اپنانے والی خاتون پریزینٹر کہتی ہیں، ’لندن سے براہ راست، یہ بی بی سی نیوز ہے‘۔

یہ غلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔ برطانیہ میں چینل وزیر اعظم کے سوالات دکھا رہا تھا، اس لیے عالمی سامعین نے لندن سے شہ سرخیاں دیکھیں۔

دیکھنے والوں نے اس واقعے آن لائن ردعمل کا اظہار کیا ہے ، کچھ نے تبصرہ کیا کہ اس سے پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ظاہر ہوتی ہے جبکہ دوسروں نے مذاقاً کہا کہ وہ اپنے کام کے بارے میں بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔

مریم مشیری نے اس سے قبل کب شہرت حاصل کی تھی

نازیبا اشارہ کرنے والی بی بی سی پرزینٹر موشیری نے ستمبر میں نایاب نیلے سُپر مون کی مزاحیہ تصویر کشی سے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی جب چاند کے واقعے کی ایک تصویر اسکرین پر دکھائے جانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بی بی سی کی اینکر کی مزاحیہ غلطی آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی

پریزنٹر نے اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھا کر ایک دائرے کی شکل اختیار کی تھی جس کا مقصد پورے چاند کی نشاندہی کرنا تھا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ، ’مجھے بہت افسوس ہے، میرے پاس آپ کو دکھانے کیلئے کوئی تصویر نہیں ہے‘۔

موشیری فروری میں بی بی سی نیوز چینل کے سرکردہ پریزینٹرز کی ایک نئی لائن اپ کا حصہ قرار دی گئی تھیں۔

جولائی میں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ڈیلی گلوبل پروگرام کی ذمہ داری سنبھالیں گی ، جس کی میزبانی وہ اینکرنگ کے ساتھ جاری رکھیں گی۔

یہ پہلا واقعہ نہیں

بی بی سی نیوز پر پریزینٹرز کی جانب سے ایسے کسی واقعے کی یہ پہلی مثال نہیں ہے۔ اس سے قبل موسمیاتی ماہر ٹامازشیفرنکر نے بھی ایسا ہی نازیبا رویہ اختیار کیا جس کے بعد کارپوریشن کو معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

سال 2010 میں شیفرنکر موسم کی پیشگوئی کرنے ہی والے تھے کہ نیوز پریزینٹر سائمن میک کوئے نے ہلکا پھلکا تبصرہ کیا۔

میک کوئے کا کہنا تھا کہ ’اب ہم ایک منٹ میں موسم کی پیش گوئی کریں گے، یقیناً یہ 100 فیصد درست ہوگا اور وہ تمام تفصیلات فراہم کرے گا جو آپ سُننا چاہتے ہیں۔ میں نے ابھی ٹام شیفرنکر کو اس کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا ہے‘۔

اس یقین میں کہ وہ آف کیمرہ ہیں، شیفرنیکر نے جواب میں میک کوئے کی طرف نازیبا اشارہ کیا تھا۔

فوری طور پر اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے شیفرنیکر نے اپنا اقدام چھپانے کے لیے اپنا ہاتھ اپنے چہرے کی طرف بڑھایا اور بظاہر اپنی تھوڑی پر خارش کا بہانہ کیا تھا۔

اس کلپ نے آن لائن لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔

BBC

news anchor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div