Aaj News

نوجوت سدھو کے بیٹےعنایت رندھاوا کو بیاہ لائے ، تصاویر وائرل

کرن سدھو نے پٹیالہ میں عنایت رندھاوا کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
شائع 08 دسمبر 2023 02:21pm

کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کرن سدھو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

کرن سدھو نے جمعرات کو پٹیالہ میں عنایت رندھاوا کے ساتھ زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کیا۔

سابق کرکٹر نے فالوورز کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی شادی سے دلکش تصاویرشیئر کیں۔

ایکس پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کرن سدھو آف وائٹ شیروانی پہنے نظر آرہے ہیں جبکہ دلہن عنایت رندھاوا گلابی رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہیں۔

سدھو نے 26 جون کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بہو عنایت رندھاوا کا تعارف کرواتے ہوئے اہلیہ نوجوت کور سدھو، بیٹی رابعہ سدھو، بیٹے کرن سدھو اور عنایت رندھاوا کے ساتھ دریائے گنگا کے کنارے تصاویر شیئر کی تھیں۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا تھا ، ’بیٹا اپنی پیاری ماں کی سب سے پسندیدہ خواہش کا احترام کرتا ہے۔گنگا کی گود میں درگا اشٹمی کے اس مبارک دن پر، ایک نئی شروعات‘۔

Patiala

Karan Sidhu

inayat randhawa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div