Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

لیموں کا روزانہ استعمال آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

لیموں میں موجود غذائی اجزا انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 03:10pm
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

لیموں میں وافر مقدار میں پائے جانے والے غذائی اجزا اسے سُپر فوڈ بناتے ہیں، یہ انسانی جسم کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور لیموں نہ صرف کھانوں کو ذائقہ دیتا ہے بلکہ یہ مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیموں میں موجود کاپر، میگنیشیم، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، زنک، اینٹی آکسیڈنٹس اور زنک کی مقدار انسانی جسم کو صحتمند بناتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر آدھے لیموں کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچا سکتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں بہتری

لیموں میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور جراثیم سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

کولیسٹرول کو بہتر کرتا ہے

روزانہ کی بنیاد پر لیموں کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرنے کے لئے بہترین ہے۔

نطامِ ہاضمہ میں بہتری

لیموں میں موجود حل پذیر فائبر آنتوں کی افعال کو منظم کرنے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس میں موجود ’پیکٹن‘ نامی فائبر آنتوں کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔

وزن میں کمی

شہد کے ساتھ ایک گلاس لیموں پانی انسانی جسم کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ لیموں میں موجود فائبر انسانی جسم میں جانے کے بعد پھیل جاتا ہے، جو پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرواتا ہے۔

گردے میں پتھری

گردے میں پتھری ہونے کے امکانات کو لیموں کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔ لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ کی زیادہ مقدارگردے کی پتھری کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔

صحت

lifestyle

healthy lifestyle

health benefits

DAILY ROUTINE

Lemon