Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آصف زرداری کے بیان کے بعد جمائما کو مضبوط رہنے کا پیغام

سابق صدر نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ پرایک الزام سے نئی بحث کا آغاز کردیا
شائع 12 دسمبر 2023 03:56pm

شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اورسابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز آج نیوز کے پروگرام ’فیصلہ آپ کا‘ میں انٹرویو کے دوران عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے حوالے سے ایک الزام عائد کرتے ہوئے نئی بحث کا آغازکردیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمائما یوٹیوبرز کو رقم دیتی ہیں تاکہ وہ یہ تاثر دے سکیں کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

پروگرام کی میزبان عاصمہ شیرازی نے آصف زرداری سے سوال کیا تھا کہ ’تاثر یہی ہے کہ دو تہائی اکثریت لیکر آئیں گے، وہی (پی ٹی آئی) جیتے گی‘۔

اس پر سابق صدر نے کہا کہ ’خدا کا خوف کریں، یہ تو باہر بیٹھے وی لاگرزکہہ رہے ہیں، اور ان وی لاگرز کو پیسے دے رہی ہیں جمائما‘۔

آج نیوز کے پروگرام سے آصف زرداری کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوا جس کے بعد جمائما سے اظہار یکجہتی کیلئے #staystronJemimaKhan ایکس پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایتی سوشل میڈیا صارفین نے اس متنازع بیان پر سابق صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تبصرے کیے۔

ایک صارف نے آصف علی زرداری کو کرپٹ ترین سیاست دان قرار دے دیا۔

ایک صارف نے جمائمہ خان کو ’وفادار‘ کہتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ایک صارف نے آصف زرداری کا بینظیر بھٹو کا قاتل کہہ ڈالا۔

ایک صارف نے جمائمہ خان سے متعلق دعویٰ کرڈالا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے جمائما سے 1995 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی جس کے بعد جمائما اپنے وطن واپس لوٹ گئیں تاہم پاکستان سے ان کی وابستگی آج بھی قائم ہے اور وہ سوشل میڈیا پراپنے پاکستانی فالوورزکے ساتھ بھرپور طریقے سے جڑی رہتی ہیں۔

Asif Ali Zardari

Jemima Goldsmith

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div