Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

نگراں وفاقی وزیرخزانہ شمشاداختر ویڈیو بنانے پر صحافیوں پر سیخ پا

نگران وفاقی وزیر نے اپنی ویڈیو ڈلیٹ کروادی
شائع 14 دسمبر 2023 01:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وفاقی وزیرخزانہ شمشاداختر ویڈیو بنانے پر صحافیوں پر سیخ پا ہوگئیں اور زبردستی ویڈیو ڈلیٹ کروادی۔

نگراں وفاقی وزیرخزانہ شمشاد اختر الیکشن کمیشن پہنچیں تو پہلے سے منتظر صحافیوں نے ان کی ویڈیو بنائی اور سوالات شروع کئے، تاہم نگراں وفاقی وزیرخزانہ ویڈیو بنانے پر صحافی پر سیخ پا ہوگئیں۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کیلئے دباؤ ڈالا اور کہا کہ میری ویڈیو فوری ڈیلیٹ کرو۔

نگران وفاقی وزیر نے صحافیوں پر دباؤ ڈال کر زبردستی ویڈیو ڈلیٹ کروادی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Dr Shamshad Akhtar