Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزارت خزانہ کی تمام وزارتوں و ڈویژنز کو آئی ایم ایف اہداف پر پورا اترنے کی ہدایت

بجلی کی نئی ہول سیل مارکیٹ اپریل 2024 میں شروع ہونے کا امکان، ذرائع
شائع 14 دسمبر 2023 02:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) اہداف پر پورا اترنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے تمام وزارتوں کو خط لکھ کر کہا کہ طے شدہ اہداف اور وعدوں کو پورا کیا جانا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور پاور ڈویژن کو اخراجات پر مشتمل اپ ڈیٹ جمع کرانا ہے، دیگراصلاحات میں گرین توانائی کی منتقلی کو تیز کرنا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی نئی ہول سیل مارکیٹ اپریل 2024 میں شروع ہونے کی توقع ہے جس میں کیپسٹی پیمنٹس کو کم کرنے کرنے لیے اقدامات کیے جاٸیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض منظوری کا معاملہ جنوری تک تاخیر کا شکار

نگران حکومت کی آئی ایم ایف کا نیا پروگرام لینے کیلئے مشاورت شروع

واضح رہے کہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ فروری 2024 میں منعقد ہونا ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ 11 جنوری کو 70 پاکستان کے لیے کروڑ ڈالر کی قسط پر غور کیا جائے گا۔

IMF

IMF PAKISTAN

Ministry of Finance

PAKISTAN IMF AGREEMENT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div