Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کا اختتام، پاکستان کیخلاف آدھی آسٹریلوی ٹیم پویلیئن لوٹ گئی

ڈیوڈ وارنر 164 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار
شائع 14 دسمبر 2023 04:03pm
فوٹو — کرک انفو
فوٹو — کرک انفو

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 84 اوورز میں 346 رنز اسکور کرلیے۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے۔

عثمان خواجہ 41 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔

بعد ازاں ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے، مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بولنگ میں پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

آسٹریلوی اسکواڈ

پاکستان کے خلاف میزبان اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئنز کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

Pakistan vs Australia

shan masood

Perth Stadium

Perth Test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div