Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ایس آئی ایف سی ویزا سہولت کی باضابطہ منظوری

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم شعبوں کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ
شائع 14 دسمبر 2023 05:35pm
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کا پہلا دن۔ تصویر بذریعہ مصنف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کا پہلا دن۔ تصویر بذریعہ مصنف

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ایس آئی ایف سی ویزا سہولت کی باضابطہ منظوری دی۔ جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس دو روزہ ہے جو کل بھی جاری رہے گا، آج اجلاس کا پہلا دن تھا۔ جس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے پہلے روز اہم شعبوں میں مختلف پالیسی سطح کے اقدامات اور منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے پہلے دن متعلقہ وزارتوں نے مختلف منصوبوں اور متعلقہ پہلوؤں پر پیش رفت پیش کی اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کی سفارش کی۔

کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں مجموعی پیش رفت اور اقتصادی روابط کی سطح بالخصوص متحدہ عرب امارات اور ریاست کویت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کو سراہا۔

کمیٹی نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ معاہدوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے منصوبوں پر کام میں تیزی لائیں۔

کمیٹی نے مختلف اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور قومی سطح پر صنعتی ترقی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور و خوض کیا۔

کمیٹی نے سرکاری ملکیت والے اداروں (ایس او ای) کی نجکاری کے جاری عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ ٹائم فریم کے مطابق عمل کو تیز کریں۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty

Special Investment Facilitation Council

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div