Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

لاہور: سکھ یاتریوں اور جاپانی شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

ملزمان میں سرغنہ بادشاہ، سیف علی خان، کرامت علی اور محمد شہزاد شامل ہیں، پولیس
شائع 14 دسمبر 2023 07:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں پولیس نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں اور جاپانی شہریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سی آئی اے بلال فرقان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ بادشاہ، سیف علی خان، کرامت علی اور محمد شہزاد شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں اور جاپانی شہریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان سے درجنوں موبائل فونز اور لاکھوں روپے برآمد کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش لاہور میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو اسلحے کی نوک پر لوٹتے اور فرار ہو جاتے تھے۔

ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ جھنگ سے اغواء کیے گئے 13 سالہ علی شان جبکہ باغبانپورہ سے چند روز قبل اغواء کیے گئے 14 سالہ محمد ابراہیم کو بھی بازیاب کروایا گیا ہے۔

lahore

Punjab police

Kidnapping for Ransom

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div