Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مکمل فتح تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

امریکی قومی سلامتی کے مشیرکی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
شائع 15 دسمبر 2023 09:17am
تصویر — اسرائیل گورنمنٹ پریس آفس
تصویر — اسرائیل گورنمنٹ پریس آفس

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں نیتین یاہو پر حملوں میں انسانی جانی نقصان میں کمی پر زور دیا۔

وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جیک سلیوان کو بتا دیا کہ مکمل فتح تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔ ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ جیک سلیوان نے اسرائیل کو حمایت کا مسلسل پیغام دیا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ امریکا مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ میں ایک اور وقفے کی حمایت کرتا ہے، حماس اپنے رہنماؤں کو اسرائیل کے حوالے کرکے مصائب کا خاتمہ کرسکتی ہے، اسرائیل کو جب تک ضرورت ہوگی جنگ جاری رکھے گا۔

ترک صدرطیب اردوان کا جوبائیڈن سےٹیلی فون پر رابطہ

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی امریکا کی ذمہ داری ہے، امریکا اسرائیل کی حمایت نہ کرے تو فوری جنگ بندی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں طوالت کے منفی عالمی نتائج ہوسکتے ہیں۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ترکیہ کو ایف سکسٹین لڑاکا طیاروں کی فروخت سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کی فوجی اور اہم ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں

حماس نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

افسران سمیت مزید 15صہیونی فوجی ہلاک، اسرائیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

Benjamin Netanyahu

Jack Sullivan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div