Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پولیس افسر کی فیملی کو ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

جاں بحق خاتون پہلے زخمی ہوئی، اسپتال میں دم توڑ گئی
شائع 15 دسمبر 2023 04:55pm
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پولیس افسر کی فیملی کو ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی۔ فوٹو ــ آج نیوز
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پولیس افسر کی فیملی کو ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی۔ فوٹو ــ آج نیوز

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں کار اور گاڑی میں تصادم ہوا۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے تاہم ایک خاتون زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

حادثے کا شکار فرچونر گاڑی میں ڈی آئی جی پولیس کی فیملی سوار تھی، جس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے۔

 کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار گاڑی ۔ فوٹو ــ آج نیوز
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار گاڑی ۔ فوٹو ــ آج نیوز

ٹریفک حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

fog

Road Accident

quetta police

Safety Tips

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div