Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سرد موسم میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اسکول ڈریس کوڈ میں عارضی تبدیلی

محکمہ تعلیم پنجاب کے اقدام کا مقصد والدین کی جیب پر بوجھ نہ پڑنا ہے
شائع 16 دسمبر 2023 12:32am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران نجی اور سرکاری دونوں تعلیمی اداروں کے لئے اسکول ڈریس کوڈ میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ حکام کو لکھے گئے خط میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ طلبہ پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے، انہیں اپنی پسند کے سویٹر اور جیکٹ پہننے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

عارضی چھوٹ جنوری اور فروری کے مہینوں کے لئے دی گئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب بھر کے اسکولوں کے طالب علموں کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ پر عمل کرنا لازمی تھا۔

یہ فیصلہ والدین پر مالی بوجھ کم کرنے اور خاص طور پر سرد موسم میں بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔

تعلیم کے شعبے کے ماہرین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سخت موسمی حالات کو کم کرنے اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں طلبہ 18 دسمبر سے یکم جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔

Cold Weather

Schools

Education Department

Cold Wave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div