Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

فیض آباد دھرنے میں دوسرے اداروں کے کردار کی پولیس افسر نے تردید کردی

ساجد کیانی کی جانب سے 3 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 08:57pm

فیض آباد دھرنا کمیشن میں پولیس افسر ساجد کیانی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا، جس میں انہوں نے دوسرے اداروں کے کردار کی تردید کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے منگل کو فیض آباد دھرنے میں انکوائری کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن میں کسی دوسرے ادارے کی مداخلت کو مسترد کردیا۔

ساجد کیانی نے 2017 میں ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کے عہدے پر خدمات انجام دیں، اس وقت انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی آپریشنز ساجید کیانی نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں 3 گھنٹے تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن میں دیگر اداروں کی مداخلت کی خبروں کی تردید کی۔

دریں اثنا افواہیں سامنے آئیں کہ ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو طلب کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ کمیشن نے اسلام آباد میں 2017 کے دھرنے سے متعلق سابق آئی ایس آئی چیف کے لیے ایک سوالنامہ تیار کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کیے جانے کے بعد کیس میں انکوائری کمیشن ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا۔

15 نومبر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ کمیشن سابق آرمی چیف، وزرائے اعظم اور چیف جسٹس کو بھی طلب کر سکے گا۔

افواہیں تھی کہ

اسلام آباد

Faiz Hameed

General Faiz Hameed

faizabad dharna case

faizabad dharna inquiry commission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div