Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

امریکی سائنس دانوں نے 20 منٹ تک وھیل سے گفتگو کا دعویٰ کردیا

شمال مشرقی الاسکا میں 38 سالہ وھیل نے پہلے سے ریکارڈ شدہ فون کال کا بخوشی جواب دیا
شائع 20 دسمبر 2023 12:22pm

امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک وھیل نے ان سے 20 منٹ تک گفتگو کی۔ سائنس دانوں کے مطابق جنوب مشرقی الاسکا میں 38 سالہ وھیل نے پہلے سے ریکارڈ کی ہوئی ٹیلی فون کال کا جواب دیا۔

خصوصی تحقیق مشن کے تحت کام کرنے والے امریکی سائنس دانوں کا یہ دعویٰ کسی سائنس فکشن فلم کی کہانی جیسا لگتا ہے۔ وھیل نے جب سائنس دانوں کی پہلے سے ریکارڈ کی ہوئی کال سنی تو ان کی کشتی کے قریب آگئی اور خوش ہوکر اپنی زبان میں جواب دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئین (Twain) نامی وھیل نے ایس ای ٹی آئی انسٹیٹیوٹ اور یو سی ڈیوس کے محققین سے 20 منٹ تک بات کی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وھیل اور انسانوں کے درمیان ان کی اپنی زبان میں گفتگو ہوئی ہے۔

ماہرین نے اس کامیاب تجربے کی بنیاد پر کہا ہے کہ اب روئے ارض پر موجود دیگر جانداروں سے بھی گفتگو ممکن بنائی جاسکتی ہے کیونکہ حیوانات سے گفتگو سے متعلق کوششوں میں یہ بڑی کامیابی ہے۔

Whale

Scientists