Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نیدرلینڈز میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

75 روز میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 8 ہزار معصوم فلسطینی بچے شہید
شائع 22 دسمبر 2023 09:21am
Netherlands citizens protest against gaza situation - Aaj News
Netherlands citizens protest against gaza situation - Aaj News

ہالینڈ میں غزہ کے اسرائیلی فوج کے مظالم سے شہید 8 ہزار بچوں سے انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں 8 ہزار کے قریب جوتوں کے جوڑے رکھے گئے تاکہ غزہ میں کئی ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران محصور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

پلانٹ این اولیو ٹری فاؤنڈیشن نے ہالینڈ میں منعقدہ تقریب میں اسرائیلی حملوں اور فلسطینی بچوں کے اجتماعی قتل کو اجاگر کیا۔

اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے 75 روز میں غزہ کے 8 ہزار سے زائد بچے شہید کر دیے ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں کو ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی میسر ہے۔

یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں بچے اور ان کے خاندان آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے غزہ میں بچوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔

Palestine

Netherlands

Israel Palestine conflict

Holland

Gaza genocide

palestine solidarity

Gaza Killings

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div