Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

امام الحق کتنے برس کے ہوگئے، سالگرہ میلبرن میں منائی

ساتھی کھلاڑیوں نے امام الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی
شائع 22 دسمبر 2023 07:17pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق 28 برس کے ہو گئے ہیں۔

قومی ٹیم ان دنوں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا میں ہے۔

امام الحق نے میلبرن میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ سالگرہ کا جشن منایا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے امام الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جشن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹنے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر افراد لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف دو اننگز میں 72 رنز بنائے تھے۔ یہ میچ میزبان ٹیم نے 360 رنز سے جیتا تھا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

imam ul haq

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div