Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ایپلی کیشن کا اجراء، حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا

موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، انیق احمد
شائع 23 دسمبر 2023 08:28am

وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بناکر حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا۔

نگراں وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے موبائل ایپ تیار کی گئی، ایپ کے ذریعے عازمین حج کیلئے تمام معلومات باآسانی دستیاب ہوں گی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کی درخواست، مناسک کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رقم کی ادائیگی، حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے عازمین خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔ انقی احمد کے مطابق ایپ سے شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

Hajj 2024

Hajj operation digitized

hajj App