Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ دفتر نے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف عمران کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 04:29pm

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کا اوپن ٹرائل جاری ہے جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، تاہم، سپریم کورٹ نے اس پر اعتراض اٹھا دیا۔

سپریم کورٹ دفتر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

دفتر کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ اپیل کے ساتھ لف کیے گئے دستاویزات نامکمل ہیں، تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل 6 جنوری تک دائر کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطلی کا فیصلہ نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا، اور الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات قریب ہیں اور بانی پی ٹی آئی ملک کے وزیراعظم رہے، بڑی جماعت کے لیڈرکوانتخابات سے باہرنہیں رکھا جا سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پرمبنی فیصلہ معطل کرے۔

imran khan

Toshakhana

cypher case Imran Khan

Adiyala Jail

Open trial

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div