Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایف بی آر نے نان فائلرز کا کھوج لگانا شروع کردیا، معلومات انٹرنیٹ پر ڈالنے کی تیاری

تھرڈ پارٹی ڈیٹا کے حصول کے ذریعے ٹیکس نیٹ سے باہرافراد کی لاکھوں مالی ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، ایف بی آر
شائع 25 دسمبر 2023 09:11am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خبردار کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور موٹرویز اور بین الاقوامی فضائی سفر پر پابندی کے نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق نان فائلرز کی رجسٹریشن کے لیے کاروباری اور کمرشل یونٹس کا ملک گیر سروے شروع کر دیا ہے، نان فائلرز کو جرمانے، یوٹیلیٹیز منقطع کرنے، بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور انتہائی معاملات میں موٹر ویز اور ہوائی اڈوں پر نقل و حرکت کو محدود کرنے جیسے نتائج سے بچنے کے لئے قریبی ٹیکس آفس میں اپنا اندراج کروانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر پورے ملک میں فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے سروے کرنے اور جاری کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہے جو مستقبل قریب میں ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کی آبادی 240 ملین ہے تاہم تقریباً 5.2 ملین افراد کی ٹیکس بیس بہت محدود ہے جنہوں نے ملکی ٹیکس نظام میں اپنا اندراج کرایا اور سال 2022 میں اپنی آمدنی کے گوشوارے جمع کرائے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اپنے مالیاتی منظرنامے میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے جس میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب خطرناک حد تک کم اور ٹیکس فائلرز کی ناکافی تعداد شامل ہے، ملک کی آمدنی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں اہم عوامی خدمات اور اہم سماجی و اقتصادی ترقیاتی اقدامات کے لئے ناکافی فنڈنگ ہوتی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کی مالیاتی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کی اشد ضرورت ہے، اسی لیے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے جس میں تمام اہل افراد اور قابل ٹیکس آمدنی حاصل کرنے والوں کو ٹیکس نظام میں رجسٹرڈ ہونے اور اپنی آمدنی کے گوشوارے جمع کرانے کا ہدف بنایا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق رواں سال کے دوران ملک کے ریگولر ٹیکس دہندگان میں 15 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت نان فائلرز کے بجلی کنکشنز کاٹنے کا فیصلہ

حکام نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نے تھرڈ پارٹی ڈیٹا کے حصول کے ذریعے ان افراد کی لاکھوں مالی ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے جو اب بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، یہ معلومات ادارے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

FBR

Taxes

Income Tax

Non Filers

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Tax Net

non filers workers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div