Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

موسمِ سرما میں جلد کو صرف گلیسرین کے استعمال سے تروتازہ رکھیں

خشک جلد کی شکایت والی خواتین اس سستی پراڈکٹ کا جادوئی اثر جان کر حیران رہ جائیں گی
شائع 26 دسمبر 2023 02:01pm
تصویر: پنک وِلا
تصویر: پنک وِلا

موسمِ سرما میں خواتین کو خشک جلد کی شکایت رہتی ہیں، اور یہ مسئلہ اُن کی طبعیت میں بے چینی کی وجہ بھی بنتا ہے۔

گلیسرین جسے اکثر گلیسرول کہا جاتا ہے جلد کی دیکھ بھال کا سُپر اسٹار ہے جو موسچرائزنگ خصوصیات سے بھرپور ہے۔

گلیسرین جلد کی حفاظت کو برقراررکھنے، جلن کو آرام دینے، باریک لکیروں اور جھریوں کو کم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

گلیسرین کا جلد پر استعمال خواتین کو چہرے کی جلد کے یہ فوائد دے سکتا ہے۔

جلد کو نمی بخشتی ہے

گلیسرین ایک طاقتور ہیومیکٹنٹ(humectant) ہے جو جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھتی ہے۔

یہ جلد کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹ اور نرم رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ لہٰذا موسمِ سرما میں گلیسرین کو موئسچرائزر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جلد میں جلن کو دور کرتی ہے

گلیسرین جلد کو آرام دینے والی خصوصیات سے بھرپور ہے، یہ ہائیڈریشن کی اعلی مقدار پیش کرتی ہے۔

یہ زخم بھرنے کے عمل میں بھی مدد کرتی ہے اور جلد کی جلن کو بھی کم کرتی ہے۔

جلد کی ساخت کو ہموار کرتی ہے

گلیسرین کا باقاعدگی سے استعمال جلد کی ہموار ساخت کا باعث بن سکتا ہے۔ گلیسرین جلد کے حالات کو بھی روکتی ہے اور زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتی ہے۔

بڑھاپے کی علامات کو دور کرتی ہے

جلد کی عمر بڑھنے کی علامات جیسے سوزش، لٹکنا اور باریک لکیروں کا آجانا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

لہذا گلیسرین پانی کو برقرار رکھنے اور جلد کے خلیوں میں نمی کی سطح کو بڑھا کر باریک لکیروں اور جھریوں کی ظاہری شکل کو بہتر بنا سکتی ہے۔

Women

lifestyle

Benefits

Beauty Tips

skincare

healthy skin

beauty care

Skin

Glycerine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div