Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

نیپرا آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گا
شائع 27 دسمبر 2023 11:00am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی فی یونٹ 4ر وپے 66 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کے لئے کئی گئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نومبرمیں 7 ارب 28 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، نومبر میں 36.50 فیصد بجلی پانی اور 13 فیصد کوئلے سے پیداوار رہی جب کہ 6.44 فیصد بجلی درآمدی کوئلے سے پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقامی گیس سے 9.21 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 10.57 فیصد بجلی پیدا ہوئی، نومبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 9 روپے 44 پیسے فی یونٹ رہی اور اسی ماہ فی یونٹ بجلی لاگت تخمینہ 4 روپے 78 پیسے تھا۔

nepra

electricity

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div