Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مریم نواز پر کاغذات نامزدگی پر جعلی دستخط کرنے کا الزام

مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، درخواستگزار کا مؤقف
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 05:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیف آگنائزر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض داخل کردیا گیا۔

سرگودھا کے شہری کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے دی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ امیدوار پی پی 80 کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، اعتراض لگا کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لاہور کے حلقہ این اے 127 سے شہری کی جانب سے دائر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بیک وقت دو سیاسی جماعتوں سے واستگی، بلاول کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

شہباز شریف اور مریم نواز کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، لہذا یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

PMLN

Maryam Nawaz

sargodha

nomination papers

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div