Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عثمان ڈار اور والدہ کے الزامات: خواجہ آصف نے دونوں کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

ن لیگی رہنما کی جانب سے عثمان ڈار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا
شائع 27 دسمبر 2023 07:39pm

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات پر دونوں کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا۔

عثمان ڈار اور ان کی والدہ کی جانب سے خواجہ آصف پر الزامات کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر دفاع نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کو قانونی ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

خواجہ آصف کی جانب سے عثمان ڈار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو بھی فقط ایک روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خواجہ آصف نے قانونی نوٹس میں 14 روز کے اندر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نوٹس میں عثمان ڈار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا ذکر ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عثمان ڈار کی والدہ نے الزامات لگائے تھے کہ خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زدو کوب کیا تھا۔

عثمان ڈار نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ پولیس ان کےگھر میں وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو گھر پر حملہ کیا گیا۔

PMLN

Usman Dar

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Usman Dar Mother

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div