Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

50 کروڑ تاوان کے لئے اغوا ہونے والا 8 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب

بچے کو اغوا کرنے والا اس کا قریبی رشتہ دار ہے، پولیس
شائع 27 دسمبر 2023 09:07pm

مردان پولیس نے تخت بھائی سے 50 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا ہونے والے 8 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا اور مغوی کے ملزم رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔

مردان کے علاقے تخت بھائی سے 50 کروڑ تاوان کے لئے اغواء ہونے والے 8 سالہ بچے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا، جب کہ مبینہ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اغواکاروں نے بچے کے اہل خانہ سے 50 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزم سنگین شاہ مغوی بچے کا قریب رشتہ دار ہے، ملزم پر دوکروڑ 20 قرضہ ہے، اور اس نے قرضے کی واپسی کے لئے بچے کو اغواء کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور واردات کے لئے مکان کرایہ پر لے لیا۔

ایس پی سلیمان نے مزید بتایا کہ بچے کا والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہا ہے، اور ملزمان بچے کی رہائی کے لئے 50 کروڑ تاوان کا مطالبہ کررہے تھے۔ تاہم پولیس کی بروقت کارروائی میں ناصرف بچہ بازیاب ہوگیا بلکہ ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

kidnapped

Kidnapping for Ransom

kp police

KPK Police

child kidnaping