Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

پولیو قطرے پلانے کو غیر شرعی کہنے والے لوگ بدبخت ہیں، نگراں وزیراعظم

قرآن پاک یہ حکم دیتا ہے کسی بھی بات کی تحقیق ضروری ہے، انوار الحق کاکڑ
شائع 28 دسمبر 2023 12:49pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جو یہ سمجھتےہیں پولیو قطرے پلانا غیر شرعی ہے، ایسے لوگ بدبخت ہیں۔

قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قرآن وحدیث ہماری بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہیں، قرآن و سنت کی روشنی میں ہم نے اجتماعی فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لیے صحت مند زندگی ان کا حق ہے، اجتماعی مسائل پر امت کا اجماع خوش آئند ہے، جو یہ سمجھتے ہیں پولیو قطرے پلانا غیر شرعی ہے، ایسے لوگ بدبخت ہیں، علمائے کرام ان بدبختوں کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے خلاف جھوٹی خبروں کا خاتمہ ضروری ہے، مسلمان معقولیت پر یقین رکھتا ہے، قرآن پاک یہ حکم دیتا ہے کسی بھی بات کی تحقیق ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیراعظم کی خیبر پختونخوا کے مالی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قرآن پاک کے رہنما اصولوں سے رہنمائی لینی اور پولیو قطروں سے متعلق ہمیں اس حقیقت کا ادراک کرنا ہے، البتہ وقت کے فتنے کے سامنے کھڑا ہونے میں ہی ہماری بقاء ہے۔

اسلام آباد

Polio

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

Polio Vaccination Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div