Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کرسمس اور سالِ نو، دُبئی نے فضائی سفر اور سیاحت کے شعبے میں میدان مارلیا

جدید ترین سہولتوں سے آراستہ دبئی ایئر پورٹ سیاحوں کے لیے ایک حسین تجربے کی حیثیت رکھتا ہے۔
شائع 28 دسمبر 2023 04:13pm

کرسمس اور سالِ نو کی تعطیلات کے موقع پر فضائی سفر اورسیاحت کے شعبے میں دبئی نے میدان مارلیا۔ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ دبئی ائر پورٹ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک حسین تجربے کی حیثیت رکھتا ہے۔

دبئی میں فضائی سفر اورسیاحت کے شعبے اس وقت نقطہ عروج پر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”وام“ کے مطابق 15 سے 31 دسمبر تک دبئی میں مجموعی طور پر دنیا بھر سے 44 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ 22 دسمبر کو 2 لاکھ 80 ہزار مسافر دبئی پہنچے۔

دبئی حکومت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کے سیزن کو زیادہ پرکشش بنانے کی خاطر مسافروں کے لیے گراں قدر انعامات اور پروموشنز کا اعلان کیا ہے۔ خدمات کا معیار بھی بلند کیا جارہا ہے۔ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ دبئی آمد تمام سیاحوں کے لیے انتہائی حسین اور یادگار تجربہ ہو۔

دبئی ائر پورٹ پر ٹرمنل آپریشنز کے سینئر نائب صدرعیسٰی الشمسی نے بتایا کہ نئی ائر لائنز اوراضافی پروازوں کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ خطے کے دیگر شہروں تک جانے کے لیے دبئی پہنچنے والوں کو بھی معیاری خدمات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ کسی بھی مرحلے میں کوئی الجھن محسوس نہ کریں۔

جدید ترین ٹیکنالوجیز سے مدد لیتے ہوئے دبئی ایئر پورٹ کو جدید ترین ائر پورٹ میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔ اسے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پرکشش بنایا جارہا ہے۔

دبئی میں تعطیلات کے سیزن کے حوالے ہوٹلنگ اور دیگر خدمات کا اعلیٰ معیار بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

دبئی ائر پورٹ اب بجائے خود دبئی کی شناخت بن چکا ہے۔ تعطیلات گزارنے کے لیے دبئی کا رخ کرنے والے سیاح ائر پورٹ کے اعلیٰ معیار کو بھی خوب انجوائے کرتے ہیں۔

winter vacations

new year

dubai

tourism

tourists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div