Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 18 افراد ہلاک، 132 زخمی

روس نے حملے میں 110 میزائل داغے، یوکرینی صدر
شائع 29 دسمبر 2023 09:04pm
فوٹو ــ اسکریب گریب / گارڈین ویڈیو
فوٹو ــ اسکریب گریب / گارڈین ویڈیو

روس نے یوکرین پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا۔ جس میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

روس نے دارالحکومت سمیت یوکرین کے شہروں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے ہیں جو جنگ کے آغاز کے بعد ملک پر ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔

یوکرین کے حکام نے بتایا کہ وسطی شہر نیپرو میں ایک شاپنگ سینٹر اور میٹرنٹی ہوم کو نشانہ بنایا گیا۔

اوڈیسا میں رہائشی عمارتوں پر تین راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک حاملہ خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔

جمعہ کی صبح کیف، لویو، خرکیف اور مغربی اور جنوب کے دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں پر ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر کم از کم 18 شہری ہلاک اور 132 زخمی ہوئے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس نے اس حملے میں تقریبا 110 میزائل داغے ہیں۔ زیلینسکی نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک بیان میں کہا، “آج، روس نے اپنے ہتھیاروں میں تقریبا ہر قسم کے ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

russia

Ukraine

Russia Ukraine War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div