Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

’مزیدارکھانوں کیلئے ایک بار پاکستان جاؤ‘ ، دھونی کا مشورہ

'نہیں جاؤں گا' مداح کا دھونی کے مشورے کو کسی خاظرمیں نہ لاتے ہوئے دو ٹوک جواب
شائع 30 دسمبر 2023 01:03pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے۔

دھونی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں کرکٹر بہترین کھانوں کے متلاشی شخص کو پاکستان جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں ایم ایس دھونی کو خاصے خوش گوار موڈ میں دیکھاجاسکتا ہے ، ان سے مختلف سوالات کیے جارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ، ’آپ کو کھانوں کے لیے ایک بار پاکستان ضرور جانا چاہئیے۔‘

لیکن دھونی کے برعکس ان کے اس مداح کو پاکستان سے پُرخاش تھی ، انگریزی میں جواب دہیتے ہوئے اُس کا کہنا تھا کہ، ’میں وہاں نہیں جارہا، بیشک آپ اچھے کھانوں کابتائیں، آئی لو فوڈ لیکن پاکستان نہیں جانا۔‘

یاد رہے کہ مہندر سنگھ دھونی پاکستان اور انڈیا کے درمیان 2006 میں کھیلی گئی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان آئے تھے۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی سال سال 2006 میں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جبکہ 2008 میں ایشیا کپ کیلئے پاکستان آئےتھے۔

مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کی 2008 سے مسلسل کپتانی کر رہے ہیں۔

Mahendra Singh Dhoni

pakistani dishes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div