Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شاہ محمود کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اگر کسی سرکاری کو سیاست کا شوق ہے تو وردی اتار کر میدان میں آجائے، پی پی رہنما
شائع 30 دسمبر 2023 01:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کنڈی نے کہا ہے کہ عدالتوں میں کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

اقبال بم کی قیادت میں ناظمین و کونسلرز کے گروپ کی پارٹی میں شمولیت کے مو قع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر کسی سرکاری کو سیاست کا شوق ہے تو وردی اتار کر میدان میں آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے، عدالتوں میں کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پر سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے مذمت کی کیونکہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

120سیٹوں کا دعویٰ کرنے والے ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں، پی پی رہنما کی ن لیگ پر تنقید

پی ٹی آئی کو اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیئے، ناصر حسین شاہ

پی پی رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے لیکن جب فریال تالپور کو عید کی شام جیل بھیجا گیا تو شاہ محمود قریشی نے اسے قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا مستقبل نظر آگیا ہے۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

PPP

Faisal Karim Kundi

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div