Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شاہ محمود قریشی کے تجویز کنندگان اور حامی اغوا، پی ٹی آئی کا دعویٰ

ویڈیو میں کچھ لوگ ایک کار میں بیٹھ کر فرار ہوتے دیکھے گئے
شائع 30 دسمبر 2023 04:01pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، ان کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کے تجویز کنندگان اور حامیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کچھ افراد کو سرمئی رنگ کی سوزوکی کلٹس کار میں بیٹھتے اور فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ’شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے تجویز کنندگان اور حامیوں کو اغوا کر کے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ڈالا جا رہا ہے‘۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، ان کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو مقابل امیدور چوہدری وحید آرائیں نے ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 سے شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور مہربانو قریشی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض جمع کرایا۔

چوہدری وحید آرائیں کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسٹامپ پیپر جعلی جمع کروائے اور اسلام آباد کا اسٹامپ پیپر ملتان جمع کروایا، شاہ محمود قریشی اور ان کے تائید کنندہ کے جعلی دستخط تھے۔

وحید آرائیں کا کہنا ہے کہ بڑے لوگ جو مرضی بلنڈر کریں ایسا نہیں ہے کہ ان کے خلاف کوئی نہیں جاسکتا، تینوں امیدواروں نے غلط دستاویزات جمع کروائے جس پر ہم نے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

kidnapped

Zain Qureshi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Meherbano Qureshi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div