Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مجھ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نوازشریف کو وزیر اعظم بنانے کیلئے مسترد کیے گئے، اسد قیصر

فیصلوں کے خلاف ہم عدالت جائیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 30 دسمبر 2023 06:37pm
سابق اسپیکر قومی اسمبی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر۔ فوٹو — فائل
سابق اسپیکر قومی اسمبی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، بند کمروں میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے نہیں، فیصلوں کے خلاف ہم عدالت جائیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج میرے سمیت تحریک انصاف کے تمام سئینیر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، یہ صرف نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔

یہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں نہ کہ چند لوگ بند کمروں میں بیٹھ کر یہ فیصلے کریں گے، ان فیصلوں کے خلاف ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔ انشاءاللہ

این اے 19 پر اسد قیصر کے خلاف اعتراض جمع

اس سے قبل صوابی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 پر پی ٹی ائی نظریاتی امیدوار یوسف علی نے آر او آفس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف اعتراض جمع کردیے۔

ریٹرننگ افسر (آر او) کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر (اے آر او) نے اعتراضات وصول کیے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اسد قیصر آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے، ان کے کاغذات مسترد کیے جائے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے وہ اہم رہنما جن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے

لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات منظور

پوری مرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے

درخواست گزار نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 50 سے بھی اسد قیصر کے خلاف اعتراض جمع کر دیا۔

pti

اسلام آباد

Asad Qaiser

nomination papers

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

nomination papers reject

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div