Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

او آئی سی کا اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت انصاف کے مقدمے کا خیر مقدم

اسرائیل کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، او آئی سی
شائع 31 دسمبر 2023 11:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قابض طاقت اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرم پر جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمے کا خیر مقدم کیا ہے۔

او آئی سی نے کہا ہے کہ اسرائیل، فسلطینی شہری آبادی کو اندھا دھند نشانہ بناتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا گیا، ان فلسطینیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل، کا فلسطینیون کو جبری طور پر بے گھر کرنا ہے، بنیادی ضروریات اور انسانی امداد سے محروم رکھنا ہے ، ان کے گھروں، صحت، تعلیمی اور مذہبی اداروں کو مکمل طور پر تباہ کرنا بڑے پیمانے پر نسل کشی کے مترادف ہے۔

او آئی سی نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی دفاعی افواج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی نسل کشی کو روکنے کے لئے فوری طور پر فیصلہ دے اور فوری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جنوبی افریقا نے اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے 29 دسمبر 2023 کو دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری بنیادوں پر یہ اعلان کرے کہ اسرائیل نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ان ذمہ داریوں کی خلاف ورزی روکتے ہوئے تمام کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور متعدد متعلقہ اقدامات کرے۔

Israeli army

Israel Palestine conflict

Gaza War

OIC GENERAL SECRETARIATE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div