Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ: لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا
شائع 01 جنوری 2024 05:02pm

پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہ میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 جنوری کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت حلالی بینچ میں شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی درخواست

26 دسمبر 2023 کو تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی دادرسی کرنے کی ہدایت کی تاہم الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، الیکشن کمیشن کی ہدایت

انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی شکایات دور کرے، تحریری فیصلہ جاری

’انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے‘

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کوہدایت کی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں، قائدین، تائید اور تجویز کنندگان کی گرفتاری سے روکا جائے، انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت بھی دی جائے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فریق بنایا تھا۔

pti

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

level playing field

Election 2024

Election Jan 1 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div