Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سبز چائے پیتے وقت ان غلطیوں سے لازمی گریز کریں

سبز چائے اکثریت کے روزمرہ کے معمول کا حصہ بن چکی ہے
شائع 02 جنوری 2024 03:03pm

وزن کم کرنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے اور وزن میں کمی کیلئے سبز چائے کا استعمال عام سمجھا جاتا ہے۔

لیکن تیزی سے وزن کم کرنے کے دوران اکثریت چند ایسی غلطیاں کر جاتی ہے جو ان کی صحت کو کافی حد تک متاثر کرسکتی ہیں۔

سبز چائے نے اپنے بے شمار فوائد کے سبب دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان سب کی وجہ سے سبز چائے کو ہمارے روزمرہ کے معمول کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

لیکن سبز چائے کو ایک مناسب انداز میں اپنے معمول میں شامل کرنا چاہئے۔ سبز چائے پیتے وقت ان غلطیوں سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہئے۔

خالی پیٹ پینا

اکثریت اپنی صبح کا آغاز خالی پیٹ چائے کے بجائے سبز چائے سے کرتی ہے۔ سبز چائے میں موجود ٹینن پیٹ کی تیزابیت کو بڑھاتا ہے جو پیٹ کی تکلیف یا متلی کی وجہ بنتا ہے۔

زیادہ مقدار میں پینا

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ سبز چائے صحت کے بے شمار فوائد پیش کرتی ہے لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی انسانی صحت کیلئے کسی صورت بہتر نہیں ہے۔

بہت زیادہ سبز چائے پینا نیند کی خرابی، اضطراب اور ہاضمے کے مسائل سے دوچار کرسکتی ہے۔

رات میں پینا

سبز چائے میں موجود کیفین نیند کے سائیکل میں مداخلت کرتی ہے۔ سونے سے کم از کم 2 سے 3 گھنٹے پہلے سبز چائے پینے سے ہر صورت گریز کریں۔

کھانے کے فورا بعد پینا

کھانے کے فوراً بعد سبز چائے پینا کھانے سے آئرن جذب کرنے کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وقت کے ساتھ خون کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

گرم گرم پینا

اُبلتے ہوئے پانی میں فوراً ٹی بیگ ڈال دینا کسی صورت مناسب نہیں۔ یہ سبز چائے میں موجود فائدہ مند مرکبات کو تباہ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے۔

اُبلنے پانی کو ہلکا ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ٹی بیگ شامل کریں۔

صحت

lifestyle

Benefits

Green Tea

healthy lifestyle

fitness

health benefits

routine

Tips for weight lose

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div