Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آن لائن قرض ایپلی کیشنز : ’کمپنی دگنی سے زیادہ رقم نہیں لے سکے گی‘

قوانین سخت کر دیے گئے، کئی گنا زیادہ سود لینے پر پابندی عائد
شائع 02 جنوری 2024 11:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفین سے اربوں روپے لوٹنے سے متعلق شکایات کے بعد آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے قوانین سخت کر دیے۔

ایس ای سی پی حکام کے مطابق ایک صارف بیک وقت تین لینڈرز سے 75 ہزار روپے تک قرض لے سکے گا، اس سے پہلے کمپنیاں قرضہ دے کر صارفین سے 5 گنا سے زیادہ ٹیکس لیتی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو آن لائن جھانسے میں لاکر کئی گنا زیادہ سود لینے پر پابندی عائد کردی گئی، آن لائن کمپنی ایک صارف کو 25 ہزار سے زاٸد قرض نہیں دے سکے گی اور کمپنی قرض واپسی کی صورت میں صارف سے دگنی سے زیادہ رقم نہیں لے سکے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں ایس ای سی پی حکام نے مزید بتایا کہ ان ساٸڈ ٹریڈنگ ایک واٸٹ کالر جرم ہے جس کی کوٸی خاص سزا متعین نہیں، قوانین میں سختی کی وجہ سے پچاس بروکرز ٹریڈنگ اونلی بروکر پر شفٹ ہوگٸے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں ان ساٸڈ ٹریڈنگ کی تحقیقات کے لیے کال ریکارڈنگ کی صلاحیت حاصل کی جارہی ہے، ان ساٸیڈ ٹریڈنگ کا کیس عدالت میں ثابت کرنا چیلنج ہوتا ہے۔

SECP

Loan

Online Scam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div