Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی، امریکا

امریکا نے اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیے۔
شائع 03 جنوری 2024 08:29am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکا نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگرد گروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔

یتھیو ملر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں لکھا، ’امریکا نے اسرائیلی وزراء سموٹریچ اور بین گویر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔ غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے‘۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بربریت تھم نہیں سکی ہے اور غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

صہیونی افواج نے دیرالبلاح، مغازی، نوصائرت کیمپوں پر حملے کیے اور چوبیس گھنٹوں میں 207 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار 185 ہوگئی، جبکہ 57 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

غزہ کی ستر فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے اور رفح منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں جن میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے اور متعدد گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے۔

Matthew Miller

Gaza War

Hamas Attack

Israeli Ministers' Statement

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div