Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

مقبول پاکستانی فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی انتقال کر گئیں

عاصم جوفا کی چھوٹی صاحبزادی کے انتقال کی خبر 'اڈکیو پی کے' نے اپنے فیس بُک پیج پر دی
شائع 03 جنوری 2024 09:51am
تصویر: عاصم جوفا/انسٹاگرام
تصویر: عاصم جوفا/انسٹاگرام

پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی چھوٹی صاحبزادی کی انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فیس بک پیج ’اڈکیو پی کے‘ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر عاصم جوفا کی چھوٹی بیٹی کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔

انہوں نے خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’عاصم جوفا کے ساتھ ہماری دلی ہمدردیاں ہیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ روز اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو کھو دیا‘۔

مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی مرحوم کی روح کے لئے دعا کریں‘۔

اس خبر نے عاصم جوفا کے چاہنے والوں کو غمگین کردیا ہے، مداحوں نے کمنٹس میں عاصم جوفا اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعائیہ پیغامات لکھے۔

تاہم معروف ڈیزائنر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح پوسٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

عاصم جوفا ایک شاندار پاکستانی فیشن ڈیزائنر ہیں جو اپنے منفرد ڈیزائن اور اعلی معیار کے کپڑوں کی مہارت کی وجہ سے مقبول ہیں۔

وہ کئی سالوں سے پاکستان فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے تمام فوٹو شوٹس میں پاکستان کی معروف اداکارائیں نظر آتی ہیں۔

فیس بک

death

lifestyle

daughter

fashion designer

Dresses

Asim Jofa

Pakistani Fashion Designer

Death News

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div