Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پاکستانی سرحد پر بھارت نے اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کی تیاری کرلی

اینٹی ڈرون سسٹم آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے، ایک یا دو تیکنالوجیز کو ساتھ بروئے کار لایا جائے گا
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 06:00pm

بھارت نے پاکستان سے ملحق سرحد پر دیسی ساخت کا اینٹی ڈورن سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تنصیب 6 ماہ میں کی جائے گی۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایک رپورٹ ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اینٹی ڈرون سسٹم اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔

اس حوالے سے تین آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پوری مغربی سرحد پر ایک یا دو ٹیکنالوجیز پر مشتمل اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا جائے گا۔

بھارتی حکومت نے میانمار سے ملحق سرحد پر بھی لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی آمد پر قابو پانا اور انہیں گرفتار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور میانمار کی سرحد کے درمیان 15 کلو میٹر کے علاقے میں آباد قبائلیوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت حاصل رہی ہے۔

india

پاکستان

Myanmar

ANTI DRONE SYSTEMS

WETERN BORDER

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div