Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نیو یارک میں زیر زمین ٹرینوں کا تصادم، 24 مسافر زخمی

دونوں ٹرینوں کی رفتار کم تھی، سب وے سروس امدادی کارروائی کیلئے معطل کرنا پڑی
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2024 08:46pm

امریکہ کے شہر نیو یارک میں جمعہ کو دو زیر زمین ٹرینیں ٹکرا گئیں۔ کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرین سروس کچھ دیر کے لیے معطل کرنا پڑی۔

یہ حادثہ ٹھئیٹرز کے حوالے سے عالمگیر شہرت کے حامل علاقے براڈ وے کے نزدیک رونما ہوا۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق دونوں ٹرینوں کی رفتار خاصی کم تھی اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 24 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو یارک ٹرانسپورٹ کے صدر رچرڈ ڈیوی نے کہا کہ اس حادثے کی وجوہ کا اب تک تعین نہیں کیا جاسکا۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں ٹرانزٹ کے صدر مائیکل کیمپر نے بتایا کہ دونوں ٹرینوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ رفتار ہونے کی بدولت بیشتر مسافر سنبھل گئے اور فوراً ٹرین سے نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں :

انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم، 4 افراد ہلاک، 42 زخمی

نہ ٹریک نہ ڈرائیور، چین کی سڑکوں پر خود کار ریل بس چلنے لگی

USA

collision

NEW YORK SUBWAY TRAIN

RESCUE SERVICE

NYPD

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div